https://goo.gl/KXFxnb
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مالی اور تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹراے ڈی بی کا کہنا تھا کہ وافر بجلی پیدا کر کے پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پایا۔ پاکستان کی شرح نمو بڑھنے سے آمدن میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے معیشت پر مثبت اثرات پڑے جبکہ توانائی کے شعبے میں بہتری سے صنعت کو فائدہ ہوا۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان کو مالی اور تکنیکی تعاون جاری رکھیں گے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اعظم, ایشیائی, بزنس, بینک, ترقیاتی, سے, ملاقات, وزیر, ڈائریکٹر, کنٹری, کی, کے
No comments:
Post a Comment