https://goo.gl/XrWteM
سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔
راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے لیکن پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، آج بھی پارٹی سے میرے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا اور یہ روکنا میرا اپنی جماعت سے اختلافات کی وجہ بن گیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اختلافات, بتا, دی, سے, نثار, نے, وجہ, پارٹی, پاکستان, چوہدری, کی
No comments:
Post a Comment