https://goo.gl/dnoEmD
ٹیری گولڈسٹین کا کمپیوٹر اپ ڈیٹ کے بعد ’رینگنے کی حد تک سست‘ ہوگیا تھا
مائیکروسافٹ نے اس امریکی خاتون کو دس ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کی ہامی بھری ہے جس کا کمپیوٹر ونڈوز 10 کے ایپ ڈیٹ کے بعد قابلِ استعمال نہیں رہا تھا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ٹیری گولڈسٹین کا کہنا تھا کہ ان کے کمپیوٹر کا آپریٹنگ نظام ونڈوز 7 تھا اور خودبخود ان کی اجازت کے بغیر اسے ونڈوز 10 سے اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اپ ڈیٹ کی وجہ ان کے کمپیوٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور وہ اس کو استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ اس نے قانونی اخراجات سے بچنے کے لیے یہ مقدمہ نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالت سے باہر تصفیے کو ترجیح دی ہے۔
خیال رہے کہ ونڈوز 10 مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ہے اور یہ ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 نظام والے کمپیوٹرز کے لیے بلامعاوضہ دستیاب ہے۔ تاہم بہت سے افراد اسے اپ گریڈ نہیں کرتے کیونکہ ان کا ہارڈویئر پرانا ہونے کی وجہ سے ونڈوز 10 اس پر نہیں چل سکتی۔
فروری میں کمپنی نے ونڈوز 10 کے ساتھ سکیورٹی اپ ڈیٹس شامل کی گئی تھیں اور اسے ’تجویز کردہ اپ ڈیٹ‘ قرار دیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ خودکار طریقے سے ڈاؤن لوڈ ہوں گی اور جبکہ تک صارف انھیں بلاک نہ کریں یہ انسٹال ہوجائیں گی۔ اخبار دی سیاٹل ٹائمز کے مطابق ٹیری گولڈسٹین کا کمپیوٹر اپ ڈیٹ کے بعد ’رینگنے کی حد تک سست‘ ہوگیا اور مائیکروسافٹ کی کسٹمر سپورٹ نے ان کا مسئلہ حل نہیں کیا۔ ٹیری گولڈسٹین نے اخبار کو بتایا کہ ’مجھے ونڈوز 10 کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ کسی نے مجھ سے یہ بھی نہیں پوچھا کہ کیا مجھے اپ ڈیٹ چاہیے کہ نہیں۔‘
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اپ, تیار, دینے, سائنس و ٹیکنالوجی, مائیکروسافٹ, ونڈوز, پر, ڈیٹ, ہرجانہ
Wednesday, 13 December 2017
ونڈوز اپ ڈیٹ پر مائیکروسافٹ ہرجانہ دینے پر تیار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment