https://goo.gl/SbEPUV
سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا کہ وہ پچھلے 37 سال سے متواتر بلا ناغہ سعودی عرب جاتے رہے ہیں ، اللہ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر میں ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر نہ بولتا تو وہاں کیا منہ دکھاتا، ایسی جگہ پر رہنا میرے لیے نا ممکن ہے اسی لیے میں اپنا سامان سمیٹ کر آیا ہوں اور گھر جا رہا ہوں‘۔
میر ظفراللہ جمالی نے بتایا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر انہوں نے زاہد حامد کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی، زاہد حامد نے کہا کہ یہ کمیٹی کا فیصلہ تھا۔ ’بل کو پڑھے بغیر کیسے پاس کیا گیا جس نے بھی بل پاس کیا وہ بری الذمہ نہیں ہے اکیلا ایک وزیر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتا‘۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, UrduOfficialcom, اس, اللہ, اور, بولتا, تو, جمالی, ختم, دکھاتا, رسول, رہا, ظفراللہ, لیگ, مسلم, معاملے, منہ, میر, نبوت, نہ, پاکستان, پر, چھوڑ, کو, کیا, کے, ہوں, ﷺکے
Sunday, 17 December 2017
ختم نبوت ﷺکے معاملے پر نہ بولتا تو اللہ اور اس کے رسول کو کیا منہ دکھاتا، مسلم لیگ چھوڑ رہا ہوں: میر ظفراللہ جمالی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
No comments:
Post a Comment