https://goo.gl/ynBbtu
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کرکے موسم سرما کی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا جائزہ لیا۔
موسم سرما کی فوجی مشقوں پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کو بریفنگ دی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی دشمن کے خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ارمی, خطرات, دشمن, روایتی, نظرانداز, نہیں, پاکستان, چیف, کرسکتے, کے
No comments:
Post a Comment