Tuesday, 26 December 2017

رواں برس موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں پاکستان بازی لے گیا

https://goo.gl/6tcGCg
رواں برس موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں دنیا میں سب سےزیادہ 56 فیصد اضافہ پاکستان میں ہوا ہے۔

دنیا کی بڑی انٹرنیٹ اسپیڈ تجزیہ کار کمپنی اسپیڈ ٹیسٹ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق 56 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی اوسط انٹرنیٹ اسپیڈ 13 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ 42 فیصد اضافے کے ساتھ 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ برازیل میں موبائل اسپیڈ 28 فیصد، جاپان میں 23 فیصد اور امریکا میں 22 فیصد بڑھی ہے۔

دنیا میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ کے حساب سے بڑے ملکوں میں چین 32 میگا بائٹس فی سیکنڈ اور امریکا 26 میگا بائٹس فی سیکنڈ کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے کنکشنز کی تعداد اب سوا چار کروڑ کے قریب ہے۔ رواں سال اسپیڈ میں اضافے کے اعتبار سے پاکستان نے امریکا، چین، بھارت اور روس سمیت بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...