Wednesday, 13 December 2017

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

https://goo.gl/jVga5B
راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فلسطین کے سفیر ولید ابو علی سے ملاقات کی اور  پاکستان کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں ولید ابو علی نے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ فلسطین پر بھی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان اس مسئلے پر اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مسئلہ فلسطین کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بعد ازاں سپہ سالار سےسعودی نائب وزیردفاع محمدبن عبداللہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورانِ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرتے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, ارمی, اہم ترین, جاری, حمایت, رکھیں, فلسطین, چیف, کی, گے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...