https://goo.gl/vEPZbc
گوگل نے پکسل اور پکسل ایکس ایل کے نام سے دو ماڈل ریلیز کیے گئے ہیں جن میں سائز اور اسکرین ریزولوشن کا فرق ہے۔ پکسل میں 5 انچ کا اسکرین اور ڈسپلے 1080 ہے جبکہ پکسل ایکس ایل کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہے۔ یہ دونوں فون ایچ ٹی سی موبائل کمپنی نے تیار کئے ہیں لیکن گوگل کےا مطابق ان کی ڈیزائننگ اور اختراع کا سارا کام اس نے کیا ہے۔
پکسل فون کے دونوں ماڈلز اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر پر چلتے ہیں اور گوگل کے ہی ڈے ڈریم ورچول ریئلٹی پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتے ہیں جس کا اعلان گوگل پہلے ہی کرچکا ہے۔ پکسل دنیا کا پہلا فون ہے جس میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہے جو آواز سے چلتا ہے اور اس کے تحت کام کرتا ہے۔
جدید کیمرہ
اگرچہ 360 کے خاص فیچرز کی افواہیں ہیں لیکن پکسل اور پکسل ایکس ایل کا پچھلا کیمرہ 12.3 میگا پکسل کا ہے جس میں ایک پکسل 1.55 مائیکرون کا ہے اور گوگل کے مطابق یہ دنیا کا واحد کیمرہ ہے جسکا کیپچر ٹائم دنیا میں سب سے کم ہے۔ اس میں ہموار ویڈیو بنانے کے لیے جائرواسکوپ موجود ہے جو کیمرہ ہلنے کے لحاظ سے فریم کو سکون میں رکھتا ہے۔
دوسرا اہم فیچر کلاؤڈ اسٹوریج ہے جس میں ویڈیو اور تصاویر کے لیے لامحدود اسٹوریج کی سہولت دی گئی ہے۔ دوسری جانب اینڈروئڈ کی تازہ ترین معلومات از خود آپ کو موصول ہوتی رہیں گی۔ صرف 15 منٹ جارچنگ سے یہ فون 7 گھنٹے تک چل سکتا ہے اور پکسل سافٹ ویئر کے ذریعے 24 گھنٹے فون سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ پکسل اور پکسل ایکس ایل کی بیٹری بالترتیب 3,450 اور 2,770 ایم اے ایچ ہے۔ اس کے علاوہ فور جی بی ریم، 4.2 بلیوٹوتھ اور 32 اور 128 جی بی کی اسٹوریج موجود ہے۔
ورچول ریئلٹی کے تجربات کے لئے ڈے ڈریم وی آر ہیڈ سیٹ کی قیمت 80 ڈالر ہے جو گوگل پکسل کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مختلف کنفگریشنز میں پکسل اور پکسل ایک ایل کی قیمت 75 ہزار سے لے کر 87 ہزار پاکستانی روپے تک ہے اور یہ تین رنگوں میں دستیاب ہے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
آئی فون کے مقابلے میں ” گوگل کا سمارٹ فون حاضر ہے ”
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment