Thursday, 14 December 2017

پاکستانی خاتون کے لیے جاپان کا ثقافتی اعزاز

https://goo.gl/49meP2
اسلام آباد: دو پاکستانی شہریوں بشمول خاتون کو جاپان کے سال 2017 کے ثقافتی آٹم ڈیکوریشن ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے ثقافتوں کے ملاپ کے ذریعے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اضافہ کیا۔

لاہور میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل نے عامر حسین شیرازی اور روئیدہ کبیر کو اس اعزاز سے نوازا۔




روئیدہ کبیر پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کی صدر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط بہتر کرنے کے لیے کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں۔ اعزاز دینے کی تقریب جاپانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی معاونت کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ناممکن تھا۔



روئیدہ کبیر کو ’دا آرڈر آف دی رائزنگ سن‘ کا بیج جبکہ عامر حسین کو میڈل پہنایا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, اعزاز, ثقافتی, جاپان, خاتون, خواتین, لیے, پاکستانی, کا, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...