Thursday, 28 December 2017

لوڈشیڈنگ کی معلومات کے لیے موبائل ایپ متعارف

https://goo.gl/6nxzJ8
اسلام آباد: حکومت نے  صارفین کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بل سے متعلق تمام معلومات موبائل پر فراہم کرنے کے لیے ایپ متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو لوڈشیڈنگ شیڈول، بل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ’روشن پاکستان‘ کے نام سے اینڈرائیڈ موبائل ایپ متعارف کرادی۔ اس موقع وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ’گرمیوں میں بجلی کی طلب و رسد کا فرق ختم ہوجائے گا جس کے بعد لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی‘۔  اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ڈھائی کروڑ بجلی کے صارفین اب گھر بیٹھے لوڈشیڈنگ کے شیڈول سے آگاہی اور فیڈر سے چوری ہونے والی بجلی سے متعلق آگاہی گھر بیٹھے اپنے موبائل پر آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

بجلی کی معلومات فراہم کرنے کے حوالےتیار کی جانے والی موبائل ایپ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جس کو استعمال کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنا بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا۔



صارف کی جانب سے ریفرنس نمبر درج کرنے کے لیے اُسے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور فیڈر سے چوری ہونے والی معلومات بلاکل مفت دستیاب ہوں گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, ایپ, سائنس و ٹیکنالوجی, لوڈشیڈنگ, لیے, متعارف, معلومات, موبائل, کی, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...