https://goo.gl/oTL2Jr
بھارت میں ایک چور نے سونے کا ہار چوری کرنے کے بعد اسے نگل لیا جسے اگلوانے کے لئے پولیس نے بھی اسے چار درجن کیلے کھلادیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے ایک بازار میں پیش آیا جہاں ایک شخص خاتون سے سونے کا ہار چھین کرفرار ہورہا تھا کہ خاتون کے شورمچانے پر راہ گیر اس کے پیچھے لگ گئے اور اسے کچھ فاصلے پردھر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ، تاہم اس وقت تک چور خود کو بچانے کے لیئے 25 گرام سونے کی چین کو نگل چکا تھا۔
پولیس نے ملزم کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جہاں اس کا ایکسرے کرایا گیا تو اس کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی تصدیق ہوگئی۔ ایکسرے رپورٹ کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کو 48 کیلے کھلائے گئے جس کے بعد اسے چار پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں بیت الخلا لے جایا گیا جہاں سونے کا ہار فضلے کے ساتھ باہر آگیا اس موقع پر سزا کے طور پر ہار کو ملزم ہی سے صاف بھی کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ابھی تک ہار چوری کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے جب کہ ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تاہم اس کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ چوری کا ہار نگلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال ممبئی ہی میں ایک چور خاتون سے چھینا گیا ہار نگل گیا تھا جسے نکلوانے کے لیئے پولیس کو اسے 5 درجن کیلے کھلانے پڑے تھے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 December 2017
بھارتی پولیس نے چور سے سونے کا ہار نکلوانے کیلئے کیا طریقہ اپنایا۔ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment