https://goo.gl/aTpDc1
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے مشفیق الرحیم کی جگہ شکیب الھسن کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ محموداللہ کو نائب کپتان کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
بنگلہ دیش نے 2011 میں مشفیق الرحیم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی تھی لیکن اب چھ سال بعد آل راؤنڈر شکیب الحسن کو یہ ذمے داری دے دی گئی ہے جبکہ تمیم اقبال کی جگہ محموداللہ کو ان کا نائب مقرر کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکیب ٹیم کی قیادت کریں گے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ شکیب کو کتنہ مدت کیلئے یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔
نظم الحسن نے کہا کہ ہم مشفیق کو قیادت سے ہٹانے کی اصل وجوہات کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم چاہتے ہیں مشفیق اب اپنی بیٹنگ پر بھرپور توجہ دیں اور ان پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہ ہو۔ مشفیق الرحیم نے 34 ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کی قیادت کی اور ان کی زیر قیادت ٹیم نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر سات کامیابیاں سمیٹیں البتہ ٹیم کو 18 میچوں میں ناکامی کا منہ بھی دیکھنا پڑا جبکہ نو ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔ تاہم رواں سال ان کی زیر قیادت ٹیم کی کارکردگی اچھی نہ رہی اور بنگلہ دیش کو نو میں سے سات ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پرا جس کی بڑی وجہ ناقص قیادت کو قرار دیا جا رہا تھا اور ممکنہ طور پر انہی وجوہات پر وہ قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 13 December 2017
شکیب بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment