https://goo.gl/LYC5z2
جکارتہ: انڈونیشیاء کے مسلمانوں نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ٹرمپ یروشلم سے متعلق فیصلے کو واپس نہیں لیتے شہری امریکا کا معاشی بائیکاٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاء کے مسلمانوں نے بیت المقدس کی حمایت میں ریلی منعقد کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امریکی صدر کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت ماننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔ انڈونیشین علماء کونسل کے رہنما انور عباس نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یروشلم سے متعلق کیے جانے والے فیصلے کو واپس لیں۔ انہوں نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک امریکی صدر یروشلم سے متعلق فیصلہ واپس نہیں لیتے اُس وقت تک انڈونیشیا کے تمام شہری امریکا کا معاشی بائیکاٹ کریں‘۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اتوار 17 دسمبر کے روز نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں پرامن افراد نے شرکت کی اور پرامن طریقے سے امریکا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکاء کی تعداد کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ملک کی تاریخی ریلی تھی، شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹرمپ فوری طور پر یروشلم سے متعلق دیے جانے والے فیصلے کو واپس لے کیونکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قرارداد میں پیش کیے جانے والے نقطے میں مطالبہ کیا گیا کہ ’انڈونیشیا کی حکومت فوری طور پر امریکی سفیر کو ملک بدر کرے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کرے‘۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرے گا۔
اس ضمن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے 13 دسمبر کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہانِ مملکت نے شرکت کر کے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اعلان, امریکا, انٹرنیشنل, انڈونیشیا, بڑا, تنازع, خلاف, مسلمانوں, کا, کے, یروشلم
Sunday, 17 December 2017
یروشلم تنازع، انڈونیشیا کے مسلمانوں کا امریکا کے خلاف بڑا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment