Friday, 22 December 2017

ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے

https://goo.gl/sH9g6c

تہران : ایران کے درالحکومت تہران سمیت دیگر صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔


تفصیلات کے مطابق ایران کے درالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا جبکہ اطراف کے صوبوں البرز، قم، قزوین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایران کے جیولیوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ البرز میں زلزلے کے نتیجے میں چالوس روڈ پرچٹانیں گری ہیں، امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 نومبرکو ایران اورعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے نتیجے میں530 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, ایران, تہران, زلزلےکےجھٹکے, میں, کےدارالحکومت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...