Friday, 22 December 2017

ہمیں امریکا سے امداد نہیں اعتماد چاہیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

https://goo.gl/pg1HWH
افغانستان میں جنگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے لڑنی ہے، ہم پر افغانستان کی جنگ مسلط کی گئی،، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو کام کیا وہ کسی نے نہیں کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر واضح کر دیا،،کہا ہم برائے فروخت نہیں، ہمیں امریکہ سے امداد نہیں اعتماد چاہیے۔

ڈی جی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں پاکستان اور امریکا میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، ہمارے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور اس کا اعتراف امریکہ بھی کر چکا ہے، ہمارے جوہری اثاثوں کا ایک مضبوط و مستحکم میکنزم ہے، بھارتی جارحیت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں بھارت نے سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی، بھارت آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر بولے ہم نے اس میں بھی امریکہ سے تعاون کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ہم نے افغان سرحدوں سے داخل ہونے والی اس جنگ کا مقابلہ بھی کیا۔ ہم ایک دوسرے کیساتھ بلیم گیم نہیں کرتے بلکہ جس سطح پر بھی بات چیت ہو اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے اپنی طرف سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے، اگر افغانستان فورسز ہمارے ساتھ تعاون کریں گی تو یقیناً دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگا، ہم نے اپنی طرف کے علاقے صاف کر دئیے تاہم جو دہشت گرد خلاء کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں چلے گئے تو ان کے خلاف افغان فورسز نے کارروائی کرنی ہے اور اس خلاء کو ختم کرنا ہے۔،، اتحادی فوج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی قیادت جو افغانستان میں چھپی ہے اس بارے میں کئی مرتبہ بات ہوئی،، اس حوالے سے تھوڑی بہت پیش رفت ہوئی تاہم اگر وہاں سے کچھ کام نہیں ہوا تو اس کو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ افغان فورسز کام نہیں کر رہیں یا کام کرنا نہیں چاہتی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ائی, ار, اعتماد, امداد, امریکا, ایس, جی, سے, نہیں, پاکستان, پی, چاہیے, ڈی, ہمیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...