https://goo.gl/r8XAQJ
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔ پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بحری فوج ہر دم تیار ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108 ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کی امن کی خواہش کا اظہار ہیں۔ وزیراعظم اس تقریب کے مہمان خصوصی مہمان تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے ہوئے کیڈٹس اور افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'سمندروں کے محافظ کے طور پر آپ کو قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔
پاک بحریہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بحری فوج ہر دم تیار ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آﺅٹ ہوئے۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں 57 پاکستانی جب کہ 46 برادر ممالک کے افسران بھی شامل ہیں۔ ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
تقریب میں مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جبکہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو بھی انعامات سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک دوست ممالک کے 2200 سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امن, جائے, خواہش, سمجھا, قیام, نہ, وزیراعظم, پاکستان, کمزوری, کو, کی, کیلئے
Sunday, 24 December 2017
قیام امن کیلئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیراعظم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment