Saturday, 30 December 2017

چیئرمین نیب کا گوادر میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کانوٹس

https://goo.gl/RSGqgp
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گوادر میں انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بےضابطگیوں کانوٹس لے لیا ہے۔
 قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گوادرمیں صنعتی اور تجارتی اراضی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کافروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے حقیقی سرمایہ کاروں کایہ حق ہے کہ انہیں قواعد وضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کاموقع دیاجائے۔
گوادر میں سرکاری ریکارڈ کےمطابق کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدکو نظرانداز کیا گیا، ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا، صنعتکاروں اور اہل افراد کی درخواستوں کو ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا گیا، حقیقی سرمایہ داروں کو نظرانداز کیا گیا اور اپنوں میں کمرشل پلاٹ بانٹ دیئے گئے، گوادرکی معاشی ترقی داؤ پرلگانےوالوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, الاٹمنٹ, بےضابطگیوں, میں, نیب, پاکستان, پلاٹوں, چیئرمین, کا, کانوٹس, کمرشل, کی, گوادر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...