https://goo.gl/Wavft3
سرخ بال، گہری زمرد آنکھیں اور سفید رنگ کی حامل پوجا گناترا بھارتی کے بجائے آئرلینڈ کی شہری لگتی ہیں اور ان سے ملنے والا ہر شخص مخمصے کا شکار ہوجاتاہے کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ شاید پوجا کے والدین میں سے کوئی ایک آئرش ہو۔
بھارتی نقش ونگار سے یکسر مختلف شباہت رکھنے والی پوجا خود بھی حیران ہیں کہ ان کا ناک نقشہ اس قدر الگ کیوں ہے اور وہ بھارتی نہ صحیح جنوبی ایشیائی رنگت اور نقش کیوں نہیں رکھتیں. چوبیس سالہ پوجا جو کپڑا تیار کی صنعت سے وابستہ ہیں اور خود اپنا بزنس چلا رہی ہیں نے انہی سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا ارداہ کیا تھا تاکہ غیر معمولی شباہت کی وجہ جان سکیں.
پوجا کا کہنا ہے کہ میں خاندان میں واحد لڑکی ہوں جو بھارتی نظر آجانے کے بجائے آئرش دکھائی دیتی ہوں اور اس بات پر میں ہی نہیں اور بہت سے لوگ حیران ہیں.
پوجا کے چہرے پر بہت سے تل کے نشانات ہیں جو کہ عمومی طور آئرلینڈ کے رہنے والے افراد کے چہرے پر ہوتے ہیں اپنے ان نشانات سے پریشان پوجا نے ماہر معالج سے بھی رجوع کیا لیکن خاطر خواہ افاقہ نہیں ہوسکا.
پوجا کے بچپن کی تصاویر دیکھی جائیں تو وہ اپنے والدین کے نقوش سے یکسر مختلف شبیہ رکھتی ہیں اور یہ تصاویر دیکھ کر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ انڈین شہری ہیں.
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, این, اے, بھارتی, حیران, خاتون, خواتین, وجہ, ٹیسٹ, چاہتی, ڈی, کرانا, کن, کیوں, ہیں
Saturday, 23 December 2017
بھارتی خاتون کیوں ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہتی ہیں ؟ حیران کن وجہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment