https://goo.gl/PuVKQ6
دو دریا قتل کیس میں تین گواہان نے مرکزی ملزم خاور برنی اور شریک ملزم عبدالرحمٰن کو شناخت کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے پانچ ملزمان خاور برنی، عبدالرحمٰن، حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا۔
عدالت کے روبرو استغاثہ کے تین گواہان نے خاور برنی اور عبدالرحمٰن کو شناخت کیا۔ گواہان کے مطابق ملزم عبدالرحمٰن وقوع والے دن مرکزی ملزم خاور برنی کے ہمراہ تھا، عبدالرحمٰن نے گاڑی کے شیشے توڑے اور اسلحہ بھی استعمال کیا۔ گواہان نے ملزم رضا برنی، حسن برنی اور حیدر حسین برنی کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔ تاہم کیس کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان حسنین حسین برنی، حارث حسین برنی، دانش، حماد، نعمان، عمر پِروانی اور خاتون مہک کے ساتھ ان تینوں کو بھی شریک ملزم قرار دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فائرنگ میں استعمال ہونے اسلحے میں عبدالرحمٰن کا اسلحہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب سیشن جج نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم خاور برنی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس کی نشاندہی پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ 12 دسمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم خاور برنی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف تفتیشی افسر نے سیشن جج سے رجوع کیا۔ سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے دو دریا میں نامعلوم ملزمان نے معمولی حادثے کے بعد ایک نوجوان کو گولی مار ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا۔ سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کلفٹن ڈاکٹر اسد مالہی کا کہنا تھا کہ مرسیڈیز پر سوار دو نوجوان ساحل میں ناشتے کے لیے جارہے تھے کہ ایک معمولی حادثہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ڈبل کیبن گاڑی پر سوار ملزمان نے کار پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔ ایس پی کے مطابق کہ فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ ظافر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے زخمی کی شناخت 20 سالہ زید کے نام سے ہوئی جنھیں ہاتھ میں گولی لگنے سے زخم آئے ہیں تاہم انھیں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, دریا, دو, شناخت, قتل, ملزمان, نے, پاکستان, کرلیا, کو, کیس, گواہان
Thursday, 14 December 2017
دو دریا قتل کیس: گواہان نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment