https://goo.gl/ffk6yY
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے آدھی رات کو اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ہزاروں لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔
Happy birthday @TheMahiraKhan Love you! 🤩💋🎉 pic.twitter.com/33wxXkHEOn
— Feeha Jamshed (@FeehaJamshed) December 20, 2017
ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا، لیکن شہرت اور عروج ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کیا، جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔
انہوں نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جب کہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی وڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈز اپنے نام کیے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ، پاکستان میڈیا ایوارڈ، ہم ایوارڈ، ہم اسٹائل ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں۔ حال ہی میں ماہرہ دبئی مصالحہ ایوارڈز میں ایشیا کی با اثر خاتون کے اعزاز سے بھی نوازی گئیں۔
Happy birthday @TheMahiraKhan .. best wishes always.. 😊
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) December 21, 2017
ماہرہ خان نے اس سال کامیابی کی ایک اور سیڑھی پر قدم رکھا اور انہیں لوریل برانڈ کا خیر سگالی سفیر بھی منعقد کیا گیا۔
رواں برس ماہرہ نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول (بی آئی اے ایف) میں شرکت کی جہاں انہوں نے صرف اپنے خوبصورت انداز سے ہی سب کو متاثر نہیں کیا بلکہ انھیں 2 ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ ماہرہ خان پاکستان کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی والدہ، باہمت عورت اور ایک بااثر شخصیت بھی ہیں۔ پاکستان سمیت بھارتی مداح بھی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فلم بھارتی فلم ساز اور اداکار فرحان اختر نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment