https://goo.gl/zb6uFt
اسلام آباد: پیٹرول کی قیمتیں پھر بڑھنے جا رہی ہیں۔ دوہزار اٹھارہ کا پہلا دن عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لائے گا۔
حکومت نے نئے سال کےآغاز پر ہی پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ دوہزار سترہ کے جاتے جاتے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر تیرہ روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سمری وزرات پیٹرولیم کو بھیج دی۔
سمری کی منظوری کی صورت میں یکم جنوری سے پیٹرول چار روپے چھ پیسے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا جبکہ ڈیزل پر بھی پانچ روپے تراسی پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کے مہنگا ہوتے ہی ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔
پیٹرول پر بیس فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے والی حکومتدوہزار سترہ کے بارہ مہینوں میں اب تک چھ بار پیٹرول مہنگا کرچکی ہے۔ سال دوہزار سولہ کے دسمبر میں پیٹرول چھیاسٹھ اعشاریہ ستائس روپے فی لیٹر تھااور اب ستتر روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
مجموعی طور پر دوہزار سترہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے بیس پیسے کا اضافہ ہوا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, News, Pakistan Business News, Pakistani News, Samaa, Top Business News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آغاز, بزنس, بم, تیاریاں, سال, مکمل, نئے, پرہی, پیٹرول, کی, کے, گرانے
Sunday, 31 December 2017
نئے سال کے آغاز پرہی پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment