Friday, 15 December 2017

مسلمانوں کا قتل عام :بین الاقومی این جی او نے میانمار حکومت کو بے نقاب کردیا

https://goo.gl/2mc245
بین الاقومی این جی او ڈاکٹرز ودتھ آؤٹ بارڈرز نے اپنے سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں رواں سال اگست میں مسلم کش فسادات کے سبب 7000 کے قریب مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔

جنیوا میں ہیڈکوارٹر رکھنے والی این جی او نے بتایا ہےکہ رخائن میں قتل ہونے والوں میں 5 سال سے کم عمر730 بچے بھی شامل تھے۔ عالمی طبی این جی او کے مطابق میانمار میں 25 اگست سے 24 ستمبر تک 9000 افراد قتل ہوئے جن میں سے 6700 روہنگیا مسلمان تھے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق این جی او نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین میں سروے کیا ۔ سروے کے مطابق میانمار میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 6700 ہے۔ جبکہ میانمار حکومت نے یہ تعداد صرف 400بتائی تھی۔ رواں سال رخائن میں میانمار فوج اور عسکریت پسندوں کی قتل و غارت گری سے بچ کر 6لاکھ افراد نے بنگلہ دیش ہجرت کی۔ واضح رہے میانمار فوج نے دنیا بھر کی آنکھوں میں دھول جھونکی تھی کہ ملک میں صرف چار سو افراد کا قتل ہواہے۔ اور قتل ہونے والوں کو مسلمان دہشت گرد قراردیا تھا۔جسے عالمی این جی اونے بے نقاب کردیاہے۔ این جی او نے بتایا ہےکہ پر تشدد واقعات میں 69 فیصد افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں 59 فیصد بچوں کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

عالمی تنظیم جس کے بنیاد1971میں فرانس میں رکھی گئی تھی بتایاہے کہ 9 فیصد افراد گھر میں جل کر ہلاک ہوئے.
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...