https://goo.gl/ahPxce
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں، امید ہے نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس اچھا پرفارم کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلیے کٹ کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے، امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی، فخززمان اور بابراعظم کی کارکردگی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کے اسپانسرز نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو زبردستی قائد اعظم ٹرافی کی اسپانسر شپ پر آمادہ نہیں کر سکتے، نشریاتی ادارے کو بھی پابند نہیں کر سکتے کہ وہ میچز دکھائیں، مزہ تب آتا جب کرکٹ کو فروغ دینے والے بڑے ادارے ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے اسپانسر کے طور پر سامنے آتے، ڈومیسٹک کرکٹ کو اسپانسر کرنے کیلیے اداروں کو آگے آنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلیے اسپانسرز کا نہ ملنا عالمی سطح پر بھی مشکل ہے، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت کے سوا دیگر ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلیے کم لوگ ہی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، طویل فارمیٹ میں اسپانسرز تلاش کرنا ہمارے، آئی سی سی اور دیگر سب ممالک کیلیے مشکل ہے، ٹیسٹ میچ کیلیے پانچ دن کی اسپانسر شپ عام طور پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے برابر ہوتی ہے۔
Urdu Khabrain
Saturday, 30 December 2017
قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی: نجم سیٹھی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment