https://goo.gl/RV3AQh
راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیئرمین جے ایس سی، ڈی جی آئی ایس آئی، ایئر اور نیول چیفس نے بھی شرکت کی، وزیردفاع، وزیرداخلہ اور دیگراعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں اتھارٹی کوعلاقائی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پڑوسی ملک کے عسکری اقدامات کو جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اتھارٹی کا بحر ہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اپنےدفاع کے لیے ایٹمی ڈیٹرنس کی پالیسی پر گامزن ہے، اس موقع پر دفاع کے لئے سائنس دانوں اور انجینئرز کی خدمات کوخراج تحسین کیا گیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اتھارٹی نے بابر تھری اور ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کو سراہا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں نیوکلیئر سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔ اجلاس میں خطرات سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک فورسزکی تربیت اورپیشہ ورانہ استعداد کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر اتھارٹی کو نیشنل اسپیس پروگرام اور نیوکلیئرپاور پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے نیشنل اسپیس اور نیوکلیئرپاور پروگرام کی توثیق کی گئی، نیشنل اسپیس، نیوکلیئر پاور پروگرام کو ملکی خوش حالی وترقی کے لئے لازمی قرار دیا گیا اور پاکستان کا معنی خیز نیوکلیئر سیکیورٹی کے لیے مل کرکام کرتا رہنے کا عزم کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اتھارٹی, اجلاسبحر, اظہار, اہم, اہم ترین, ایٹمی, بڑھتی, تشویش, سرگرمیوں, میں, نیشنل, پر, کا, کمانڈ, ہند
Saturday, 23 December 2017
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس،بحر ہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment