Wednesday, 13 December 2017

عراق کا داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا اعلان

https://goo.gl/ALbvro
عراق نے داعش کے زیر کنٹرول تمام علاقے واگزار کرالینے کا دعویٰ کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے خلاف 3 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے۔
اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برسوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری تہذیب اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنادیا۔ ہم نے بہت ہی کم وقت میں ان پر فتح حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں داعش نے شام اور عراق کے بیشتر علاقے پر قبضہ جمالیا تھا تاہم بعد میں شام نے ایران اور روس جب کہ عراق نے امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے تعاون سے داعش سے جنگ کی۔
عراق میں ریاستی رٹ بحال ہوگئی ہے تاہم شام کے بعض علاقوں پر اب بھی داعش جنگجوؤں اور دیگر باغیوں کا کنٹرول ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...