https://goo.gl/X2TvGt
امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے متنازع فیصلے خلاف مظاہرے کے دوران صہیونی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
کم عمر فلسطینی پر الزام تھا کہ انہوں نے مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج پر پتھر پھینکے، تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے 16 سالہ فاوضی الجنیدی کی تصاویر رواں ماہ 7 دسمبر کو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تھیں۔ تصاویر میں ایک کم عمر فلسطینی نوجوان کو 20 اسرائیلی فوجی پکڑے ہوئے تھے، جب کہ ان کی آنکھوں پر کپڑے کی پٹی سے بندھی گئی تھی۔ فلسطینی نوجوان کی اس تصویر کو بہادری کی علامت کہا گیا۔ اسرائیلی فوج نے 16 سالہ فاوضی الجنیدی کو تین ہفتوں تک حراست میں رکھا۔الجزیرہ کے مطابق 16 سالہ فلسطینی نوجوان نے عدالت میں بھی خود پر لگے الزامات کو مسترد کیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں 2 ہزار 870 امریکی ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ فاوضی الجنیدی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، مگر اسرائیلی عدالت میں ان کا مقدمہ جاری رہے گا، اور آئندہ ماہ 14 جنوری سے ان خلاف قائم مقدمے کے ٹرائل کا آغاز ہوگا۔ فاوضی الجنیدی کو اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ ہرسماعت میں عدالت میں حاضر ہوں گے۔ دوسری جانب فاوضی الجنیدی کی وکیل عروہ حلیل کا کہنا تھا کہ دوران حراست اسرائیلی فوج نے ان کے مؤکل پر بدترین تشدد کیا، جس وجہ سے انہیں سینے میں تکلیف سمیت دیگر امراض لاحق ہوگئے ہیں۔ ادھر فاوضی الجنیدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فیصلے کے خلاف ہونے والے احتجاج کا حصہ نہیں تھے، وہ گھر سے بریڈ لینے کے لیے نکلے تھے، اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کا متنازع فیصلہ کیا تھا، جس کے خلاف دنیا بھر کی طرح فلسطین میں بھی سخت احتجاج کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ہونے والے فلسطینی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 4 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہروں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا تھا، جن میں فاوضی الجنیدی بھی شامل تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Saturday, 30 December 2017
اسرائیلی فوج پر پتھر پھینکے کے الزام میں گرفتار فلسطینی نوجوان رہا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment