Wednesday, 20 December 2017

امریکی صدر کا نئی سیکیورٹی پالیسی کا اعلان، پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

https://goo.gl/T6sJEm
بدزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے امریکی صدر کہتے ہیں پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کےخلاف فیصلہ کن ایکشن لے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو ہماری مدد کرنا ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلی امریکی نیشنل سیکیورٹی حکمت عملی کے نکات میں کہا گیا کہ امریکا ایسا پاکستان چاہتا ہے جس کا عدم استحکام میں کردار نہ ہو اور افغانستان خود انحصاری اور استحکام حاصل کرسکے۔ واشنگٹن میں پالیسی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دیرپا دوستی چاہتے ہیں تاہم ان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکا پاکستان کو ہرسال دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی رقم دیتا ہے انہیں ہماری مدد کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی کوئی ٹائم لائن نہیں دیں گے، افغانستان سےمتعلق فیصلے میدان جنگ کے نتائج پرہوں گے ۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ عراق اورشام سے داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ پاک-بھارت کشیدگی سے ایٹمی جنگ چھڑنے کے خدشات ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکا کو درپیش عالمی خطرات کی نشاندہی سے متعلق حکومتی حکمتِ عملی کا اعلان بھی کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...