https://goo.gl/FZNTWx
دنیا میں ایک دوسرے سے مشابہت رکھنے والے افراد کی موجودگی تو عام بات ہے، جو ملکوں، سرحدوں حتیٰ کہ وقت سے بھی ماورا ہوتی ہے۔
آپ اپنی زندگی میں کئی ایسے افراد کو دیکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو خیال آتا ہے کہ یہ شخص آپ کے کسی عزیز، ٹی وی کے فلاں اداکار، یا کسی تاریخی کردار سے بہت مشابہ ہے۔
لیکن اگر یہ مشابہت خیالی طور پر تخلیق کیے گئے کرداروں اور حقیقی دنیا میں موجود انسانوں میں ہو تو نہایت حیرت ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو حقیقی زندگی کے ایسے ہی کچھ کرداروں سے ملوا رہے ہیں جو خیالی طور پر تخلیق کیے گئے کارٹون کرداروں سے بے انتہا مشابہت رکھتے ہیں۔
کارٹون کریکٹر ڈمبو ایک ننھا سا ہاتھی ہے جس کے کان غیر معمولی طور پر بہت بڑے ہیں، اور اسی وجہ سے کارٹون فلم میں اس کے ساتھی اسے ڈمبو کہہ کر پکارتے ہیں۔
کارٹون میں دکھایا جاتا ہے کہ ڈمبو کے ان بڑے کانوں کی وجہ سے ایک حادثہ ہوجاتا ہے جس میں اس کے خاندان کے کئی ہاتھی زخمی ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد ڈمبو کو زبردستی سرکس کا حصہ بنا دیا جاتا ہے جہاں وہ خطرناک کرتب دکھا کر حاضرین کو محفوظ کرتا ہے۔
پھر ایک دن اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ بظاہر اسے بدنما بنانے والی یہ خامی یعنی بڑے کان اسے اڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ بس یہیں سے ڈمبو کی زندگی بدل جاتی ہے۔
اب ذرا اس ہاتھی کو دیکھیں، جو بالکل کارٹون ڈمبو جیسا دکھائی دیتا ہے۔
البتہ اس کے بڑے کان اسے اڑانے کی صلاحیت ہرگز نہیں رکھتے۔
باورچی بننے کے خواشمند ایک چوہے کی کہانی پر مبنی فلم ریٹاٹوئی میں ایک لڑکے لنگنی کو دکھایا گیا ہے جو ہر وقت کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔
ذرا اس لڑکے کا ہم شکل دیکھیں۔
فلم مانسٹر انک خوفناک صورتوں والی عفریت کی کہانی ہے جس میں ایک بچی بو اپنے گھر سے بھاگ کر اتفاقاً ایک مانسٹر جیمز سلون سے جا ملتی ہے۔ دونوں کے درمیان گہری دوستی کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے۔
اس پیاری سی بچی بو کی ہم شکل دیکھیں۔
دا سمپسنز کارٹون میں سمپسنز فیملی کا پڑوسی نیڈ فلینڈر کا حقیقی زندگی میں ہم شکل دیکھیں۔
یقیناً یہ شخص اپنے جیسے کارٹون کردار کو دیکھ کر نہایت خوش ہوتا ہوگا۔
فلم شرک کا مرکزی کردار شرک سبز رنگ کا ایک موٹا تازہ دیو ہے جو نہایت غصیلا بھی ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس کی زندگی تبدیل ہونے لگتی ہے۔
شرک کا حقیقی دنیا میں بھی ایک ہم شکل موجود ہے جو کوئی عام انسان نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر فرنچ اینجل ہے۔
دراصل فرنچ شرک سے مشابہ یوں دکھائی دیتا تھا کہ فرنچ ایکرومگلی نامی ایک نایاب مرض کا شکار تھا جس میں جسم کے غدود غیر معمولی حد تک نشونما پاجاتے ہیں اور انسان کا جسم پھول کر بدہیئت ہوجاتا ہے۔
اس بیماری کے باوجود فرنچ نے ہمت نہیں ہاری اور ریسلنگ کے شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔
اینی میٹڈ فلم اپ کے مرکزی کردار ایک بوڑھا شخص کارل اور ایک چھوٹا سا لڑکا رسل ہے۔
حیرت انگیز طور پر حقیقی زندگی میں بھی ان سے مشابہت رکھنے والے افراد موجود ہیں۔

اپنےبچپن میں مشہور کارٹون سیزیر اسکوبی ڈو تو سب ہی نے دیکھی ہوگی۔ اس میں ایک بھورے رنگ کا کتا اپنے مالک شیگی کے ساتھ ہر وقت موجود رہتا ہے۔

اب ذرا حقیقی زندگی کا اسکوبی ڈو دیکھیں۔
آپ کو ان میں سے کون سا کردار سب سے زیادہ پسند آیا؟
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, انگیز, حقیقی, حیرت, زندگی, سے, لائف-اسٹائل, مشابہت, میں, کارٹون, کریکٹرز
Wednesday, 20 December 2017
حقیقی زندگی میں کارٹون کریکٹرز سے حیرت انگیز مشابہت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment