Saturday, 16 December 2017

شکریہ شاہدبھائی؛ویرات اور انوشکا کاجواب

https://goo.gl/oD2Xgu
بھارت سے دورجاکرخاموشی سے اٹلی میں شادی رچانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کو بالاخر وقت مل گیا کہ وہ ساتھیوں کی نیک خواہشات کا جواب دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ وئٹرپرویرات اورانوشکا نے مبارکباد کا جواب دیا ہے۔

دونوں کو مبارکباد دینے والوں میں پاکستان کےلالا بوم بوم آفریدی بھی شامل تھے جنہوں نے ان کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہنے کی دعا دی تھی جس پر ویرات نے ’’شکریہ شاہد بھائی ‘‘ کہہ کرجواب دیا جب کہ انوشکا نے بھی آفریدی کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔ نوشکا نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بالی ووڈ ، کرکٹ ستاروں اور دیگر شخصیات  کو علیحدہ علیحدہ جوابات دیے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کاجول، مادھوری ڈکشٹ، ثانیہ مرزا، ماہرہ خان ، مہیش بھٹ، کرن جوہر ، روینہ ٹنڈن، انیل کپور، محمد شامی اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔





Urdu Khabrain
Pakistan News, Pakistan Social Media, Social Media Khabrain, Social Media News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Media News, سوشل میڈیا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...