https://goo.gl/3vUQNL
سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی ایس سمارٹ فونز کے صارفین کو ایس 9کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ اب اس نئے ماڈل کی تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنا اگلا ماڈل گلیکسی ایس 9آئندہ برس ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ یہ کانگریس 26فروری سے یکم مارچ تک ہو رہی ہے۔ پہلے آنے والے ماڈلز کی طرح اس بار بھی گلیکسی ایس 9اور اور گلیکسی ایس 9پلس متعارف کروائے جائیں گے۔
فرنٹ سے دیکھنے میں ایس 9پہلے ماڈل ایس 8کے جیسا ہی ہے تاہم اس میں ’اپ گریڈ ڈیوئل لینز کیمرا‘ نصب کیا گیا ہے اور فنگر پرنٹ سکینر کی جگہ بھی تبدیل کی گئی ہے۔ایس 8کی بیٹری 3000mAhتھی لیکن ایس 9میں بیٹری کی طاقت مزید بڑھائی جا رہی ہے۔ اس ماڈل کی بیٹری 3200mAhہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس 9کی قیمت 689پاﺅنڈ (تقریباً1لاکھ 1ہزار روپے) سے 779پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 15ہزار روپے) کے درمیان ہو گی۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 26 December 2017
سام سنگ گلیکسی S9 کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، کب مارکیٹ میں آرہا ہے، قیمت کتنی ہے اور کون سانیا فیچر ڈالا گیا؟ سب پتہ چل گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment