https://goo.gl/zV5MJT
حیدر آباد میں قاسم آباد کے علاقے کی کچرا کنڈی میں دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کی مین روڈ پر کچرا کنڈی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثۃ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ہسپتال منتقل کیا۔ بم ڈسپوزل اور پولیس کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو کوارڈن آف کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق، امکان ہے کہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم واقعے کے اصل حقائق بم ڈسپوزل سکواڈ کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوں گے۔
Urdu Khabrain
1, 2, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آباد, بحق, جاں, حیدرآباد, دھماکہ, زخمی, شخص, قاسم, میں, پاکستان, کنڈی, کچرا, کی
No comments:
Post a Comment