Sunday, 14 January 2018

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 183 رنز سے ہرا دیا

https://goo.gl/s8RMBy
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی برتری حا صل ہے۔

کیویز کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور پوری ٹیم پوری ٹیم صرف 74 رنز بنا پائی۔

اُس وقت لڑکھرا گئی جب صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گر گئیں، اظہر علی صفر، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ صفر رن پر پویلین لوٹے۔

بعدازاں بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک اور محمد عامر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 257 رنز اسکور کیے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 73 رنز بنائے جبکہ روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رمان رئیس نے 3،3، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔

آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستان ٹیم میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے جو انجری کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی برتری حا صل ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ دوسرے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...