Thursday, 25 January 2018

باپ نے 2گھنٹے کی بیٹی کو مردہ سمجھ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا ،مگر قدرت کوکچھ اور ہی منظور تھا ، واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

https://goo.gl/PSZ1Sx
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باپ نے بیٹی کو مردہ سمجھ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا لیکن کچھ دیر بعد کیا ہوا،کیمرے نے تمام مناظر قید کر لئے۔تفصیلات کے مطابق دو گھنٹے کی بچی کو اس کے باپ نے بیگ میں ڈال کر یہ سوچ کر کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا کہ وہ مردہ ہے۔پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس

کی گرل فرینڈ آٹھ مہینے کی حاملہ تھی ۔اچانک پیٹ میں درد اٹھنے کے بعد اس نے گھر کے ہی ایک کمرے میں بچی کو جنم دیا ۔باپ نے بچی کو ہسپتال لے کر جانے کی بجائے اسے بیڈ پر لٹا دیا اور اپنی گرل فرینڈ کو دیکھنے لگ گیا جب اس نے دو گھنٹے بعد دیکھا تو بچی کا رنگ بلکل بدل گیا تھا وہ سمجھا بچی مر گئی ہے جس کے بعد اس نے بچی کو ایک بیگ میں ڈالا اور ٹوکری میں پھینک دیا۔بچی ایک بوڑھی عورت کو ٹوکری سے ملی اور اس عورت نے بچی کو بچا لیا ۔اور اس کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔باپ کے بر عکس ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت پہلے بھی بہتر تھی۔بعد ازاں بچی کو چائلڈ ویلفئیر پروٹیکشن منتقل کر دیا گیا۔جب کہ بچی کے والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...