https://goo.gl/NYFWmf
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کی جانب سے بار بار امداد کا طعنہ ایک پاکستانی شہری کو برداشت نہ ہوسکا اور اس نے امریکہ کے 33ارب ڈالر کے طعنے کے جواب میں ٹرمپ کے نام 33ارب ڈالر کا چیک کاٹ دیا ، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔چیک میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شہری نے ٹرمپ کے بارے میں
مخصوص لفظ استعمال کر کے اپنا غصہ بھی نکالنے کی کوشش کی ہے۔یاد رہے کہگزشتہ دنوں میں امریکی صدر نے پاکستان مخالف ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو 33ارب ڈالر امداد سےکر بے وقوفی کی۔پاکستان امریکی رہنمائوں کو بیوقوف سمجھتا ہے ۔دریں اثنا آج ہی امریکا نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے بتایا کہ حقانی نیٹ اور دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک معاونت معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے جبکہ روکی جانے والی سیکیورٹی امداد کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مجموعی طو پر 10 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کیا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ شمالی کوریا، ایران، ارٹریا، چین، برما سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
یہ لوپکڑو اپنے 33ارب ڈالر،پاکستانی شہری نے 33ارب ڈالر کا چیک سائن کر کے ٹرمپ کے منہ پر مار دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment