Thursday, 4 January 2018

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر

https://goo.gl/Yx5ASV
سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت چار سال کے بعد ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 66 ڈالر54 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 60 ڈالر 38سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔ ایران میں جاری عوامی احتجاج اور اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اس لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔
Urdu Khabrain
4سال, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, بلند, ترین, تیل, خام, سطح, عالمی, قیمت, منڈی, میں, پر, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...