Monday, 22 January 2018

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 719 پوائنٹس کا اضافہ

https://goo.gl/4LB91N

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا جہاں دن کا اختتام 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں دن کے ابتدائی سیشن میں تنزلی ہوئی اور مارکیٹ دن کی کم ترین سطح 44 ہزار 122 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن اگلے سیشنز میں بہتری آئی اور ایک وقت میں بلند ترین سطح 44 ہزار 951 کو چھوا۔



پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 13 ارب 25 کروڑ مالیت کے 29 کروڑ 40 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں 380 کمپنیوں کے حصص کے کاروبار میں 275 کے لین دین میں اضافہ، 91 کے کاروبار میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیمنٹ کا شعبہ 4 کروڑ 79 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ نمایاں رہا۔ پی ایس ایکس میں انفرادی طور پر ایمٹیکس لمیٹڈ ایک کروڑ 97 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پہلی نمبر پر رہی۔


پاور سیمنٹ ایک کروڑ 60 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 54 لاکھ حصص کا لین دین ہوا اور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ پاک الیکٹرون ایک کروڑ 51 لاکھ اور ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 29 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر شامل رہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...