Thursday, 4 January 2018

دنیا کا پہلا 88 انچ طویل ’8 کے‘ ویڈیو دکھانے والا ڈسپلے تیار

https://goo.gl/kZ5tFv
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے دنیا کا سب سے زیادہ ریزولیوشن کا حامل ڈسپلے تیار کیا ہے جس کی لمبائی چوڑائی بھی حیرت انگیز ہے یعنی 88 انچ کا یہ ڈسپلے اس وقت دستیاب ویڈیو ریزولوشن کے بجائے ’8 کے‘ ویڈیو دکھاتا کرتا ہے۔

تاہم اس پر دکھائی جانے والی ویڈیو مشکل سے ہی دستیاب ہوں گی کیونکہ اس وقت ’8 کے‘ معیار والی ویڈیوز بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جدید ترین ٹی وی ڈسپلے بھی ’4 کے یو ایچ ڈی‘ معیار کے ہیں۔ ایل جی ڈسپلے میں اس وقت جدید ترین ڈسپلے ٹی وی سے بھی چار گنا زائد پکسل موجود ہیں اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا ڈسپلے ہے جس کی اسکرین 3 کروڑ 30 لاکھ پکسلز پر مشتمل ہے۔

اس ماہ ایل جی اپنے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کرے گا لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کی قیمت کتنی ہوگی اور اسے فروخت کےلیے کب پیش کیا جائے گا۔ تاہم اسے دنیا کا پہلا ’8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے‘ کہا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر بیونگ کینگ نے بتایا ہے کہ یہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی ہے جو ہم اپنے صارفین کےلیے پیش کررہے ہیں۔ یہ اسکرین 8 کے ریزولوشن پر انتہائی تفصیلی ویڈیوز دکھاتی ہے لیکن اس کی روشنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ ایل جی کے مطابق ڈسپلے کو یقینی بنانے کےلیے ہر پکسل کے سائز کو چھوٹا کیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...