https://goo.gl/KwNy3z
برازیل کی ایک جیل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 قیدی ہلاک اور14زخمی ہوگئے۔
حکا م کے مطابق کولونیا ایگرو انڈسٹریل جیل میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جب ایک سیل کے قیدیوں نے دوسرے سیل کے قیدیوں پر حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے وہاں موجود گدوں کو آگ لگادی اور ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہونے والے قیدیوں کی لاشیں بھی آگ میں پھینک دیں۔
حکام نے ہنگامہ آرائی کے دوران 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے لیکن تاحال اُن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
مقامی میڈیا ر پورٹس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران 106 قیدی فرار ہوگئے، جن میں سے 29 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل آج ہی کے روز برازیل کی شمال مغربی ریاست امیزونا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 56 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ واقعے کے ایک روز بعد اسی ریاست کی ایک اور جیل میں 4 قیدیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 3 January 2018
برازیل کی جیل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ، 9 قیدی ہلاک اور14زخمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment