https://goo.gl/45qTjb
اسلام آباد (نیوزڈیسک )آل پاکستان سگریٹ، پان ومشروبات ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے وزارت صحت کی جانب سے کھلے سگریٹوں کی فروخت پر پابندی کی ممکنہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے سگریٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا جا ئے بصورت دیگر ایسے کسی قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس بات
کا اعلان سوموار کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آل پاکستان سگریٹ، پان ومشروبات ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مبین ودیگر عہدیدارن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی مبین نے کہا کہ آل پاکستان سگریٹ، پان ومشروبات ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملک بھر کے سات لاکھ سے زائد افراد کی نمائندہ ایسوسی ایشن ہے جو کہ ملک بھر میں مختلف دکانوں پر کام کرتے ہیں۔ یہ دکاندا ر ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور30 لاکھ سے زائد افراد کو بلاواسطہ سپورٹ کرتے ہیں جبکہ ہمارے علم یہ بات آئی ہے کہ وزارت صحت کھلے سگریٹوں کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہیں اور یہ طے شدہ اصول ہے کہ جب کوئی قانون سازی کی جاتی ہے تو مشاورتی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جاتا ہے لیکن ہمیں یہ بات نہایت افسوس کے ساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ اعلی حکام اور قانونسازی کرنے والے افراد ہمیں اس ضمن میں کسی بھی مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنا رہی ہے حتی کہ ہم نے وزارت خزانہ، وزارت صحت اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کو متعدد بار خطوط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔ہمارا موقف ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے گاہکوں کوکھلے سگریٹ خریدنے کے عادی ہیں اس کی متعدد وجوہات ہیں مثلا ایک عام ایک شخص کم سگریٹ پینا چاہتا ہے یا اسے ترک کرنا چاہتا ہے تو وہ 20 سگریٹ پیک کے بجائے ایک سگریٹ خرید لیتا لیکن حکومت جو پابندی عائد کرنے کے لئے جو قانون سازی کرنا چاہتی ہے اْس سے تمباکو نوشی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں دکاندار سگریٹ فروخت کرتے ہیں،زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر تمام دکانوں پر اس قانون پر عملدرآمدکروانا نا ممکن ہے ۔ اس طرح اس قانون کو نافذ کرنے کے حوالے سے اس کا غلط استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پچھلے کچھ سالوں میں ٹیکس ادا کرنے والی سگریٹ ساز اداروں کے سگریٹ برانڈز کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے سگریٹ برانڈ کی قیمتوں میں کافی فرق ہو چکا ہے۔ اس پابندی سے خریداروں کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ مہنگے سگریٹ خریدنے کے بجائے سستے ٹیکس ادا نہ کرنے والے سگریٹ خریدیں گے۔جس کی وجہ سے اس قانون کا مقصد پورا نہیں ہو گا۔ ہم اس ضمن میں ہو نے والی قانون سازی میں حکومت کو مفید مشورے دینا چاہتے ہیں جن پر عملدرآمد سے نہ صرف س مسائل میں کمی آئے گی بلکہ موثر قانون سازی بھی ممکن ہو سکے گی لہذا ہمارا حکومت اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ ہے کہ ہمارا بھی مؤقف سنا جائے اور ہمیں بھی مشاورتی عمل میں شریک کیا جائے ۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Wednesday, 10 January 2018
کھلے سگریٹوں کی فروخت پر پابندی ۔۔!!قانون سازی بارے اب تک کی بڑی خبر آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment