Monday, 8 January 2018

ناشتہ دماغ کو چاک و چوبند رکھنے کے لیے ضروری

https://goo.gl/y3fpUf
آج کل کی مصروف زندگی میں دماغ کو حاضر رکھنا بہت مشکل کام ہے جب بے شمار کام اور ذمہ داریاں آپ کی منتظر ہوں، ایسے میں مختلف چیزوں کو بھول جانا یا دماغی طور پر غیر حاضر ہوجانا ایک عام مسئلہ ہے۔

یہ صورتحال اس وقت بھی پیش آسکتی ہے جب کوئی شخص طویل عرصے سے مختلف دماغی و ذہنی پیچیدگیوں کا شکار ہو۔ اسی طرح مستقل ڈپریشن کا شکار رہنا بھی دماغی کارکردگی کو کم کردیتا ہے یوں ہم غائب دماغی کا مظاہر کرنے لگتے ہیں۔

معروف ماہر غذائیات ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم دماغ کو چاک و چوبند بنانے اور اسے حاضر رکھنے کے لیے نہایت مفید اور کارآمد طریقہ بتاتی ہیں۔ ان کے مطابق گھر سے نکلنے سے پہلے ناشتہ کرنا دماغ کو فعال رکھنے کا آسان ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر شہلا کے مطابق عمر کے کسی بھی حصے میں ناشتہ نہیں چھوڑنا چاہیئے اور اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لینا چاہیئے۔

ماہرین کے مطابق جب ہم 8 سے 10 گھنٹے کی نیند لے کر اٹھتے ہیں تو اس وقت ہمارا دماغ نہایت سست ہوتا ہے۔

اس وقت دماغ کو توانائی پہنچانا نہایت ضروری ہے اور اٹھنے کے بعد ہم جو بھی پہلی غذا کھائیں گے وہ جسم کو لگنے کے بجائے دماغ کو توانائی فراہم کرنے میں صرف ہوجائے گی۔

اگر ہم دماغ کو توانائی پہنچائے بغیر دماغی کام شروع کردیں گے تو یہ دماغ کو مزید سست اور کمزور کرنے کا سبب بنے گا لہٰذا گھر سے نکلنے اور دفتر یا کسی بھی کام پر جانے سے قبل ناشتہ ضرور کریں۔

breakfast-4

ڈاکٹر شہلا کے مطابق ناشتے میں کاربو ہائیڈریٹس اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں جیسے روٹی، دلیہ، سیریلز، انڈے، دودھ اور دہی وغیرہ۔

ناشتے میں مصنوعی مٹھاس، مصالحہ دار یا چکنائی بھرے کھانے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے جو صرف وزن بڑھا سکتے ہیں لیکن دماغ کو کسی بھی قسم کی کوئی توانائی نہیں پہنچا سکتے۔

اسی طرح ناشتے میں پھلوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ ناشتے میں سیب، کیلے یا گرے فروٹ کا استعمال آپ کو ذہنی و جسمانی توانائی فراہم کرے گا۔

اس سے قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ناشتہ میں چاکلیٹ کھانا بھی دماغی صلاحیت میں اضافہ اور وزن میں کمی کر سکتا ہے۔ صبح کے وقت کھائی جانے والی چاکلیٹ دماغ کو فائدہ پہنچاتی ہے اور وزن میں اضافے کا سبب نہیں بنتی۔

breakfast-2

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ صرف دماغی طور پر فعال بناتا ہے بلکہ سارا دن جسمانی توانائی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے بہت جلد جسمانی توانائی ختم ہوجاتی ہے اور سارا دن سستی میں گزرتا ہے۔

مضمون بشکریہ: مرہم
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, دماغ, رکھنے, صحت, ضروری, لیے, ناشتہ, و, چاک, چوبند, کو, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...