Wednesday, 10 January 2018

مصر کے صدر سیسی پارلیمانی مدد حاصل کرنے میں کامیاب

https://goo.gl/3bQuuP
مصر کے صدر عبدالفتح ال سیسی دوسری مرتبہ بڑی پارلیمانی مدد حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے۔

قانون دانوں کے مطابق مصر کے صدر کو پارلیمنٹ کے تین چوتھائی حصوں کی حمایت حا صل ہے۔ صدرسیسی کو 26سے 28مارچ تک ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے،تاہم مصری صدر کے بارے میں بڑے پیمانے پریہ توقع کی جا تی ہے وہ انتخابات کی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں گے۔

سابق جنرل فوج کے کمانڈر ہونے کے ایک سال بعد ہی 2014کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ سیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کی قیادت کی تھی۔

مصر میں ہونے والے موجودہ انتخابات 2011 کے بعد تیسری مرتبہ منعقد ہوں گے ، 2011 کے انتخابات میں حسنی مبارک کا طویل حکمرانی کا اختتام ہوا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...