https://goo.gl/GXfxR7
اسلا م آ با د(نیوز ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے اور
پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کا 190 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 11 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ علی زریاب شاندار 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان سے 5 وکٹوں سے ہار گیا تھا، تاہم بعدازاں آئرلینڈ کے ساتھ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی ٹورنامنٹ میں واپسی ہوئی، اس میچ میں شاہین آفریدی نے 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بعدازاں 19 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 25 January 2018
قوم کے لیے بڑی خوشخبری پاکستان جنوبی افریقہ کوہراکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment