https://goo.gl/Ev2fmx
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، عمر امین، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں، احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
عماد وسیم انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، صہیب مقصود بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دونوں کو بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق واپس آجائیں گے جب کہ احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو رہا ہے جو 28 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment