https://goo.gl/Pdvuuh
دبئی : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم نے نئے سال کی آمد پر علی الصبح اپنی ٹیم کو حوصلہ افزائی سے بھرپور مبارک باد کا پیغام بھیج کر سب کو حیران کردیا، گیر متوقع اور اچانک آئے پیگام کو دیکھ کر ٹیم کے اراکین خوشی سے نہال ہوگئے. تفصیلات کے مطابق نئے سال کی رنگا رنگ تقریب کے انعقاد اور جشن سال نو منانے کے بعد اگلے روز معمول کی ذمہ داریاں نبھانے والے ولی عہد کے ماتحت کام کرنے والی ٹیم کے اراکین اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب علی الصبح انہیں حمدان بن راشد کا ہمت افزا پیغام موبائل فون پر موصول ہوا.
ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ٹیم مثبت سوچ کی حامل اورروشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہے جو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جس سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی. ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کی ٹیم نے اپنے سربراہ کے حوصلہ افزا پیغام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد ہمیشہ سے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ہمت افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور نئے سال کی آمد پر تو انہوں نے ہمارے دل جیت لیے.
خیال رہے ولی عہد دبئی حمدان بن راشد ایک روشن خیال اور متحرک شہزادے ہیں جو سماجی رابط ے کی ویب سائٹ پر اپنے سماجی خدمات اور دشوار اسٹنٹ کا مظاہرے کرنے کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں تاہم مستقبل کے یو اے ای کے روح روا بننے والے اس شہزادے میں ایک بہترین منتظم اور سرگرم لیڈر کی خصوصیات بھی بہ درجہ اتم موجود ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اپنی, بن, حمدان, دلچسپ, راشد, سال, سرپرائز, عہد, نو, ولی, ٹیم, پر, کا, کو
Monday, 1 January 2018
سال نو پر ولی عہد حمدان بن راشد کا اپنی ٹیم کو دلچسپ سرپرائز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment