https://goo.gl/Dwk8ow
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ خراب پرفارمنس کی کوئی معذرت نہیں اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا کھیلنا سیکھنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم مزید دو میچز میں کامیابی کے لئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے، پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز کے دو میچز باقی ہیں اور ہم فائٹ بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی ابھی متحرک ہیں اور وہ بہتر کھیل سکتے ہیں تاہم مختلف کمبی نیشن آزمانے کا سوچ رہے ہیں جو ٹیم کے لئے بہتر ہو۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ سے نکال کر آزادانہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور انہیں اعتماد دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرسکیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ توقعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پرفارمنس نہ دینے پر مایوس ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ کنڈیشنز ہمیں سوٹ نہیں کرتیں اور کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کھیلتے آرہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 17 January 2018
ٹیم کی خراب پرفارمنس کی کوئی معذرت نہیں، مکی آرتھر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment