https://goo.gl/PMQ63C
پاکستان کے نامور ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان آخر کار کردیا گیا ہے، اور ان نامزدگیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس دفعہ شو پر فلم اور ٹی وی ڈیپارٹمنٹ میں ایوارڈ جیتنے کے لیے مقابلہ کافی سخت ہوگا۔
ایونٹ کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پرایس واٹر ہاؤس کوپر نامی اوڈٹ کمپنی ان نامزدگیوں پر ملنے والے ووٹس کو دیکھ رہی ہے۔
جبکہ شائقین ووٹس دینے کے لیے یہاں دی گئی لنک دیکھ سکتے ہیں۔ فیشن کے زمرے میں 10 نامزدگیوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ 2018 میں انٹرٹینمنٹ کے زمرے میں موجود نامزدگیوں کی فہرست یہاں دیکھیں:
فلم
بہترین فلم- بالو ماہی، چھپن چھپائی، نامعلوم افراد 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، ورنہ
بہترین اداکار- احسن خان، فہد مصفیٰ، ہمایوں سعید، محسن عباس، عثمان خالد بٹ
بہترین اداکارہ - عینی جعفری، ماہرہ خان، مہوش حیات، عظمیٰ حسن، نیلم منیر
بہترین فلم ہدایت کار - حیثم حسین، محسن علی، نبیل قریشی، ندیم بیگ، شعیب منصور
بہترین معاون اداکار - علی رضوی، فیضان خواجہ، سہیل احمد، جاوید شیخ، گوہر رشید
بہترین معاون اداکارہ - دردانہ بٹ، حمیمہ ملک، صدف کنول، عروہ حسین، زالے سرحدی
بہترین گلوکار - عدنان دھول، ہارون شاہد، محسن حیدر عباس، راحت فتح علی خان، ساحر علی بگا
بہترین گلوکارہ - عائمہ بیگ، جونیتا گاندھی، نرمل روئے، ثنا ذالفقار
میوزک
سال کی بہترین البم - 36، 6سو سال، الحام، فانوس، وجد
سال کی بہترین گلوکار - عابد بروہی، علی عظمت، علی حمزہ، پٹاری، ریاض قادری، زوہیب قاضی
بہترین میوزک ویڈیو ڈائیریکٹر - قمر انور، رضا شاہ، ثناء جعفری، تیمور، ولید احمد
بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ - عبداللہ صدیقی، بدنام بینڈ، کشمیر بینڈ، کیرے مکوڑے بینڈ، روٹس بینڈ
ٹیلی ویژن
بہترین ٹی وی پلے - علف اللہ اور انسان، مقابل، او رنگ ریزا، سمی، سنگ مر مر
بہترین ٹی وی اداکار - عدنان صدیقی، احد رضا میر، عمران عباس، محسن عباس، نعمان اعجاز
بہترین ٹی وی اداکارہ - بشریٰ انصاری، قبرا خان، صبا قمر، سجل علی
بہترین ٹی وی ہدایت کار - احسن تالش، فاروق رنگ، کاشف نثار، سیفی حسن
بہترین ٹی وی لکھاری - مصطفیٰ آفریدی، نور الحق، قیسرا حیات، سجی گل، ظفر میراج
بہترین ساؤنڈ ٹریک - عدنان دھول اور ثناء ذالفقار، علی عظمت، جمی خان، نبیل شوقت، رچی روبنسن.
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment