https://goo.gl/udE1RQ
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چیک اپ میں دماغی معائنہ شامل نہیں، امریکی صدر ذہین اور بہترین فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک جمعہ کو ہوگا، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق چیک اپ میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے کے حوالے سے بلاجواز پروپیگنڈا کیا گیا، ٹرمپ ذہین اور بہترین فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر واشنگٹن میں ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے نے کہا کہ میڈیا ٹرمپ کی خراب ذہنی کیفیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت پرظاہر کیے جانے والے شہبات کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میراخیال ہے کہ میں صرف ایک حاضردماغ انسان نہیں بلکہ ذہین ترین شخص کہلانے کے لائق ہوں۔
امریکی صدر کا اپنی ذہنی صلاحیت سے متعلق کہنا تھا کہ میں دماغی صلاحیتوں میں استحکام اور حاضردماغی میری پوری زندگی کے دو عظیم اثاثے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی ماہرین نفسیات نے ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل قرار دیا تھا ، امریکی اخبار میں 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین کا ایک مشترکہ خط میں شائع ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔
ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, امریکی, انٹرنیشنل, اپ, جمعہ, سالانہ, صدر, میڈیکل, ٹرمپ, چیک, کا, کو, ہوگا
Wednesday, 10 January 2018
امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہوگا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment