Saturday, 20 January 2018

چین میں آلودہ ہوا صاف کرنے والا دنیا کا بلند ترین ٹاور

https://goo.gl/JdxyvJ
بیجنگ : چین نے آلودہ ہوا صاف کرنیوالا دنیا کا بلند ترین ٹاور بنالیا، ،جو نچلی فضا میں موجود ہوا کو بڑی حد تک صاف کردیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ژیان میں آلودہ ہوا صاف کرکے اسے صاف حالت میں لانے کیلئے دنیا کا بلند ترین ایئر پیوریفائر ٹاور بنایا گیا ہے، جس کی اونچائی سو میٹر ہے۔

ٹاور کے قریب آلودہ ہوا کھینچنے والا ایک نظام نصب ہے، جس کا رقبہ ایک فٹ بال گراؤنڈ کا نصف ہے،جو نچلی فضا میں موجود ہوا کو بڑی حد تک صاف کردیتا ہے۔



اس ٹاور کی تیاری اور آزمائش کا کام چینی اکادمی برائے سائنس کے تحت ارضی ماحولیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔



ادارے کے سربراہ ساؤ جنجی نے کہا ہے کہ اپنی تنصیب کے بعد ٹاور ایک روز میں ایک کروڑ مکعب میٹر سے زیادہ صاف ہوا خارج کرتا ہے جس کا اثر اس کے ارد گرد 10 مربع کلومیٹر کے علاقے میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔



خیال رہے کہ چین میں گاڑیوں اور صنعتوں کی بہتات سے شہروں میں اسموگ کا مسئلہ گمبھیر ہوچکا ہے،جسے درست کرنے کے لیے مختلف طریقوں پرغور کیا جارہا ہے۔ یاد چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے اسموگ سے متاثرہ شہروں میں سرِ فہرست تھا ، بیجنگ کو موسم سرما میں دھوئیں اور دھند کا سامنا رہتا ہے، رہائشیوں کو ہدایت جاری کی جاتی ہے جب بھی باہر جائیں، اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں۔



موسم سرما میں اس قدر آلودگی ہوتی ہے کہ وہاں ماسک کے بغیر سانس لینا بھی محال سمجھا جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Weather News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Weather News, Weather Khabrain, Weather News, Weather Urdu News, الودہ, بلند, ترین, دنیا, صاف, ماحولیات, میں, والا, ٹاور, چین, کا, کرنے, ہوا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...