Sunday, 21 January 2018

سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، یعنی خون ٹیسٹ کے ذریعے

https://goo.gl/cx5mvu
نیویارک(نیو زڈیسک )سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، یعنی خون ٹیسٹ کے ذریعے سرطان کی تشخیص۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقہ کار کا تجربہ کیا جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا

مقصد سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج ہے اور اس سے بہت سی زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔تاہم ایک ماہر نے کہا ہے کہ سرطان کو ابتدائی مراحل میں پکڑنے کے لیے اس ٹیسٹ کا موثر پن جاننے کے لیے مزید تجربات کی ضرورت ہے۔سرطانی رسولیوں سے بہت قلیل مقدار میں تقلیب شدہ ڈی این اے اور پروٹینز خارج ہوتی ہیں جو خون میں شامل ہو جاتی ہیں۔برطانیہ کے محکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹر گرٹ ایٹارڈ نے بتایاکہ اس کے اندر زبردست امکانات ہیں۔ میں بہت پرجوش ہوں۔ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے سکین کے بغیر سرطان کی تشخیص ایسی چیز تھی جس کی سب کو تلاش تھی۔تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر اس ٹیسٹ کے ذریعے سرطان کی تشخیص ہو جائے تو پھر کیا کیا جائے۔بعض اوقات سرطان کا علاج مرض سے بدتر ثابت ہوتا ہے۔مردوں میں پراسٹیٹ کا سرطان زندگی کے لیے فوری خطرہ نہیں ہوتا اس لیے اس کا علاج کرنے کی بجائے اس کی نگرانی کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...