Tuesday, 23 January 2018

لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو ساحر لودھی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

https://goo.gl/J2JqJE
 ہائی کورٹ نے ساحر لودھی کے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لیے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بھجوا دی اور  قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ نے مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پیمرا کو بھجوادی اور تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نگراں ادارے کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق شکایت کا ازالہ کیا جائے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں معروف میزبان و اداکار ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگرکو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں،

کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہورہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہا،

عدالت پیمرا کو ساحرلودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں،

سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...